21 فروری 2013 - 20:30

شام میں ہونے والے کئي بم دھماکوں کے نتیجے میں 53 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے التضامن میں دو بم دھماکے ہوئے جن میں کم 53 افراد جاں بحق اور 240سے زائد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دمشق میں روسی سفارت خانے کے نزدیک بھی بم دھماکا ہوا لیکن اس میں کوئي جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔دمشق کے ہی ایک اور علاقے المزرعہ میں بھی دھماکا ہوا، جو کاربم دھماکا تھا، اس دھماکے کے نتیجے میں کئي افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔دمشق میں واقع کیڈٹ کالج میں بھی دھماکا ہونے کی اطلاعات ہیں۔دریں اثنا شام کی سیکورٹی فورسز نے المزرعہ علاقے میں ایک  بم کا پتہ لگا کر اس کو ناکارہ بنا دیا ہے۔یہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گيا تھا۔

.......

/169